گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے

justice-retd-saeed-uz-zaman-siddiqui-died

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ انکی عمر 78 سال تھی۔ انکی پاکستان کیلئے خدمات کے باعث انہیں 11نومبر 2016ء کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا۔وہ سندھ کے 31 ویں گورنر تھے۔ گورنر سندھ کا حلف اٹھانے کے دو روز بعد ہی انہیں شدید بیماری کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں 15 دسمبر کو گورنر ہاؤس منتقل کیا گیا جہاں انکے ایک کمرے کو مستقل طور پر ہسپتال کی طرح ترتیب دیا گیا جس میں آکسیجن سمیت دیگر سہولیات تھیں۔ لیکن آج انکی طبیعت شدید نا ساز ہونے کے باعث انہیں کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ سعید الزماں صدیقی 1937ء کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پرویز مشرف کے دور میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے بھی انکار کردیا تھا۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے انکے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے