پاکستان میں انڈین مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کر دئیے گئے

united-nations

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مسقل مندوب ڈاکتر ملیحہ لودھی نے ملک میں بھارت کی مداخلت کے ثبوت پر مبنی دستاویز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گنریز کے حوالے کر دی ہیں۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس پاکستان کے مطابق دئیے گئے شواہد میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیوں اور ملک میں مداخلت کو روکے۔ اقوام متحدہ کو پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ کی جانب سے ایک خط بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کا اعترافی بیان بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔

 

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے