نوکیا کی سمارٹ فونز کی دنیا میں دھماکے دار واپسی، نوکیا سکس (Nokia 6) آفیشلی متعارف

nokia-6

ایک عرصے تک سمارٹ فونز کی دنیا سے پردہ نشینی اختیار کرنے کے بعد معروف کمپنی نوکیا نے بالآخر آفیشلی طور پر واپسی کا اعلان کر دیا۔ نوکیا کی واپسی کی خبریں گزشتہ چند ماہ سے میڈیا پر گردش میں تھیں تاہم نوکیا کی جانب سے آفیشلی صرف ایک ٹویٹ میں واپسی کا اعلان کیا گیا تھا مگر کسی سمارٹ فون کے متعارف کرانے کا کوئی تصدیق شدہ اعلان نہ تھا۔ تاہم اب نوکیا نے آفیشلی اپنا پہلا انڈرائیڈ فون نوکیا سِکس (Nokia 6) متعارف کرا دیا ہے۔

نوکیا سکس سمارٹ فون کا باقاعدہ اعلان فن لینڈ میں نوکیا کی موبائل فون بزنس کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے کیا۔ نوکیا سکس 5۔5 انچ سکرین کے ساتھ 16 میگا پکسل بیک اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کا حامل ہو گا۔ 4 GB ریم جبکہ 64 جی بی سٹوریج کی سہولت ہو گی۔

نوکیا سکس کو سب سے پہلے چائنا میں لانچ کیا جائے گا جس کی قیمت 246 ڈالرز ہو گی جو کہ تقریباََ 26 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے