ملک کی بیشتر اے ٹی ایم مشینیں’’خراب‘‘، صارفین کو پریشانی کا سامنا

out-of-service-atm-in-pakistan

ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند ہیں۔ ذرائع کے مطابق سال کے اختتام پر بنکوں کی کلوزنگ کے باعث ملک بھر کی بیشتر اے ٹی ایم ’’عارضی طور پر بند ہیں‘‘ کے لیبل کے ساتھ لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ تمام سرکاری و نجی بنکوں نے اپنی اے ٹی ایم مشینیں تمام صارفین کیلئے بند کر دی ہیں۔

لوگوں کو اپنے کاروبار اور دیگر اخراجات کیلئے پیسے نکلوانے میں دشواری کا سامنا پیش آ رہا ہے۔ لوگ رقم حاصل کرنے کیلئے شہر بھر کی مختلف اے ٹی ایم کے چکر لگا رہے ہیں کہ شاید کوئی مشین چلتی حالت میں مل جائے۔ صارفین نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے کیونکہ اتوار کے علاوہ سوموار کو بھی بنک ہالی ڈے کے باعث تمام بنک بند رہیں گے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے