ملتان، چونگی نمبر 6 پر زیر تعمیر پلازہ گرنے سے 25 مزدور ملبے تلے دب گئے

under-construction-plaza-collapses-in-multan

ملتان کی معروف شاہراہ بوسن روڈ پر واقع چونگی نمبر 6 پر ایک زیر تعمیر پلازہ گرنے سے 25 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ جس میں کم از کم 2 مزدور جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ ملبہ بہت زیادہ ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ دو منزلہ پلازہ میں کم و بیش 50 دکانیں تھیں۔ ریسکیو ذرائع اور عوام مل جل کر ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ملبے سے مزدوروں کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری طلب کر لی گئی ہے اور لنٹر کو کاٹ کر ملبے کو ہٹایا جائے گا۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے