معروف انڈین اداکار اوم پوری دنیا سے رخصت ہو گئے

om-puri

بھارت کے مشہور اداکار اوم پوری66 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے اوم پوری انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مخالفانہ بیانات جاری کرنے کے حوالے سے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے بہت سی آرٹ فلموں میں کام کیا ان کی آخری فلم ایکٹر اِن لا تھی جس میں انہوں نے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کے والد کا کردار ادا کیا تھا کچھ عرصہ قبل ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے انڈین فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کے خلاف مہم شروع ہوئی تو اوم پوری نے انتہا پسندوں کے خلاف آواز بلند کی۔ اوم پوری نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
اوم پوری 18 اکتوبر 1950 میں انڈین صوبے ہریانہ کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے۔1972سے 2016 تک انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا۔ جن میں انہوں نے بے شمار سپر سٹارز کے ساتھ اہم کردار ادا کیے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے