محکمہ ٹیوٹاکا سوکلز سنٹر بند کرکے228 ملازمین کو فارغ کرنے کافیصلہ

toyotaمظفر آباد (اے پی پی )محکمہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام ہنر مندی کی تربیت دینے والے سوکلز کو بندکرکے اس میں کام کرنے والے 228ملازمین کو گھر بھیجنے کے فیصلے سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نے نہ صرف سوکلزمیں کام کرنے والے 228 ملازمین فارغ کرنے کا پلان بنایا بلکہ ان ملازمین کوکئی ماہ کی تنخواہوں سے بھی محروم رکھا گیاہے ۔

ٹیوٹا کی جانب سے کیۓ گۓ اس اعلان پرملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2جنوری سے ریاست بھر سے متاثرہ ملازمین اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج اور ہڑتال کریں گے، اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے ہڑتال جاری رہے گی۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے