متحدہ عرب امارات سے پاکستان بالکل مفت ایئر ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ

dubai-sharjah-abu-dhabi-to-pakistan-free-air-tickets

دبئی کی اتصالات ٹیلی کام کمپنی نے ای لائف سبسکرائبرز کیلئے نئی آفر کے حصول پر من پسند جگہ کیلئے بالکل مفت فضائی سفر کی پیشکش کردی ، اس پیشکش کے تحت بھارت، پاکستان اور یورپ کیلئے بھی سفر شامل ہے تاہم یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پہلی مرتبہ خطے میں متعارف کرائی گئی اس انوکھی پیشکش کے تحت ای لائف ٹرپل پلے بنڈلز سے لندن ، پیرس اور روم بھی جاسکتے ہیں، یہ پیشکش ای لائف سپورٹس، انٹرٹینمنٹ ، کومبویا پریمیم پیکجز حاصل کرنے والے موجودہ اور نئے دونوں صارفین کیلئے ہے ۔ ممکنہ منازل میں عمان ، ایتھنز، بحرین ، بیروت، قاہرہ، کوچن، کولمبو، دمام ، دہلی ، دوحہ ، استنبول ، کراچی ، کیو، کویت ، لندن، منیلا، ماسکو، ممبئی ، مسقط ، پیرس ، ریاض ، روم اور سٹاک ہوم بھی شام ہیں جبکہ

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ صارفین کو اجازت ہے کہ ان منازل تک جانے کیلئے وہ کسی بھی بڑی ایئرلائن اور یواے ای سے روانگی کیلئے دبئی ، شارجہ یا ابوظہبی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس پیشکش سے مستفید ہونے کے لیے ای لائف صارفین کو ویب سائٹ www.etisalat.ae/elifeسے متعلقہ پیکجز کا انتخاب کرنا ہوگایا پھر اس کیلئے اتصالات کے مقامی دفتر یا ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔ یہ آفرآج یعنی 11جنوری سے شروع ہوگئی ہے۔ ایک دفعہ سبسکرائب کرنے کے بعد صارفین کو پہلے دس دنوں میں www.flywithelife.aeپر لاگ ان رہنا ہوگا۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے