لاہور اور فیصل آباد میں دو ہزار لیٹر ناقص دودھ برآمد

muzar-e-sehat-dodh

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر نے کہا کہ اشیاء خورد و نوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران فیصل آباد میں دودھ پہنچانے والے 40ٹینکرز کی چیکنگ کی گئی۔ جبکہ لاہور میں بھی مختلف داخلی راستوں پر دودھ کی چیکنگ کے دوران 2ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ برآمد کیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرور کے مطابق دودھ میں فارملین، سوڈیم کلورائیڈ اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ میں فارمالین ڈالنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دودھ کو موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے