قیلولہ ۔ سنت نبویؐ کے ساتھ ذہانت بڑھانے کا مجرب نسخہ

sleeping-qailoola

دوپہر کو کچھ وقت کیلئے سونے کیلئے اردو میں ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے جسے “قیلولہ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ قیلولہ سے متعلق حالیہ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوپہر کو ایک گھنٹہ سونے سے دماغ کی استعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوتا ہے۔ یہ بات باقاعدہ ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

امریکہ کی جانب سے ہیلتھ ان ایجنگ فاؤندیشن نے 3 ہزار افراد پر یاداشت سے متعلق تجربات کیے جن میں یہ بات سامنے آئی کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ بالعموم یاداشت کمزور ہوتی جاتی ہے تاہم روزانہ دن میں ایک گھنٹہ سونے والے افراد کا دماغ باقی افراد سے بہت بہتر کام کرتا ہے اور وہ ریاض، یاداشت اور دیگر سوالات زیادہ بہتر حل کر سکتے ہیں۔ جبکہ دوپہر کو ایک گھنٹہ سونے سے الزائمز یا دیگر متعلقہ امراض سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

تاہم یہ فائدہ صرف تبھی حاصل ہو گا جب آپ پورے ایک گھنٹہ کی نیند حاصل کریں اس میں چند منٹس کا بھی اضافہ یا کمی نہ ہو۔ یاد رہے کہ قیلولہ سنت نبویؐ بھی ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے