فلم فیئر ایوارڈز میں 4 پاکستانی فنکار نامزد

4-pakistanis-nominated-for-filmfare-awards-2017

فلم فیئر ایوارڈز 2017 کیلئے 4 پاکستانی فنکاروں کا نام ایوارڈز کیلئے نامینیشنز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سٹار سکرین ایوارڈز اور سٹار ڈسٹ ایوارڈز میں کسی بھی پاکستانی فنکار کو نامزد نہیں کیا گیا لیکن فلم فیئر ایوارڈز نے 4 پاکستانی فنکاروں کے نام ایوارڈز کیلئے سامنے رکھ دیے ہیں۔ ان میں اداکار فواد خان کو ’’کپور اینڈ سنز‘‘ کیلئے بہترین معاون اداکار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے مقابلے میں اس ایوارڈ کیلئے رشی کپور نامزد ہیں۔

یہ بھی خیال رہے کہ سٹار سکرین اور سٹار ڈسٹ ایوارڈز میں رشی کپور پہلے ہی یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں لہٰذا یہ مقابلہ سخت تسلیم کیا جا رہا ہے۔ دوسرے پاکستانی فنکار راحت علی خان ہیں جنہیں سلمان خان کی مقبول ترین فلم’’سلطان‘‘ کے گانے ’’جگ گھومیا‘‘ کیلئے نامزدگی ملی۔ پاکستان کے تیسرے گلوکار عاطف اسلم ہیں جو کہ فلم ’’ رستم‘‘ کے مشہور گانے’’ تیرے سنگ یارا‘‘ کے ساتھ اس ایوارڈز شو میں نامزد ہوئے ہیں۔ پاکستانی گلوکارہ قراۃالعین بلوچ کوپہلی مرتبہ نامزدگی ملی ہے جو کہ انہیں’’پنک‘‘ فلم کے گیت’’کاری کاری‘‘ کی وجہ سے ملی۔ فلم فیئر ایوارڈز شو 14 جنوری کو ہوگا۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے