سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی انتقال کر گئے

rafsanjani

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ رفسنجانی 1989 سے 1997 تک ایران کے صدر رہے۔ انہوں نے 2005 کے صدارتی انتخاب میں بھی حصہ لیا تھا لیکن محمود احمدی نجاد سے شکست کھا گئے تھے۔ بعد ازاں وہ احمدی نجاد کو تنقید کا بھی نشانہ بناتے رہے۔ ہاشمی رفسنجانی کا شمار ایران کی مذہبی شخصیات میں بھی نمایاں تھا

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے