راحیل شریف کو ریٹائرمنٹ کے بعد عالمی سطح کا عہدہ مل گیا

raheel

حال ہی میں پاکستان کی فوج سے بطور آرمی چیف ریٹائر ہونے والے راحیل شریف کو عالمی سطح کا بڑا عہدہ مل گیا ہے ۔انہیں دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس عالمی اسلامی اتحاد میں پہلے 34 ممالک شامل تھے بعد ازاں 5 ممالک کے اضافے کے بعد ان کی تعداد 39 ہو گئی تھی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی نئی تقرری کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ ایسی تعیناتیوں کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈ کوارٹر سے کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے راحیل شریف کی نئی تعیناتی حکومتی منشا اور جی ایچ کیو کی کلیئرنس کے بعد ہوئی ہے۔دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ابتدا میں 30 سے زائد اسلامی ملکوں نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا حال ہی میں راحیل شریف سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے خیال کیا جاتا ہے کہ اس دورے کے دوران سعودی حکومت نے ان سے معاملات طے کر لیے تھے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے