ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ

54810a9d6da18

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی گھریلو سیلنڈر 100 روپے جب کہ کمرشل سیلنڈر 400 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کےبعد سندھ میں ایل پی جی کی قیمت 90 روپے، پنجاب میں 95 روپےجب کہ خیبرپختون خوا اور گلگت بلتستان میں 130 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافےکا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں فی ٹن 67  ڈالر کااضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملک میں بھی مائع گیس کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہوگیا تھا۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے