آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

15896003_1456652184353873_6861974748948371048_o

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 220 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر مین آف دی میچ رہے۔تفصیلات کے مطابق سڈنی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبا ن آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو بری طرح شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی ۔ کینگروز کے 465 کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 224 پر ہی ہمت ہار گئی ۔

پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 72 سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے  اور انکے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی ففٹی تک نہ کر سکا ۔کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار یونس خان بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے