افغانستان پارلیمنٹ کے قریب 2 بم دھماکے، 30 افراد جاں بحق

Afghan policemen stand guard at the site of a suicide bomb attack in Kabul

کابل میں افغانستان پارلیمنٹ کے باہر ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب چھٹی کا وقت تھا اور لوگوں کی بھیڑ تھی۔ جبکہ اسی وقت ایک اور کار کا بم دھماکہ ہوا جو کہ دارالامان روڈ پر ہوا۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 40 کے قریب زخمی ہو گئے۔

بی بی سی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مقامی سربراہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ زخمیوں کو استقلال ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے