آج کا امریکہ آٹھ سال پہلے سے زیادہ محفوظ ہے، اوباما کا الوداعی خطاب

U.S. President Barack Obama wipes away a tear as he delivers a farewell address at McCormick Place in Chicago

امریکی صدر باراک اوبامانے عوام سے اپنا آخری خطاب شکاگو میں کیا۔انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جمہوریت کا دفاع کریں۔ انہوں نے اپنے الوداعی خطاب میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امریکیوں سے کہاکہ امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ لیکن اگر جمہوریت کو ہلکا لیا تو یہ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔

انہوں نے تمام امریکیوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ ہمیں دوسروں کو توجہ دینی اور سننا ہے۔ باراک اوباما نے کہا کہ روس اور چین دنیا میں امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو مسترد کرتا ہوں۔ تعصب سے بے چینی اور نفرت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس کی بجائے جہاں سے انہوں نے اور خاتون اول مشیل اوبامانے یہ سب شروع کیا تھا۔ یاد رہے کہ اوباما نے 2008ء میں پہلی مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنا پہلا خطاب بھی شکاگو میں دیا تھا اور اب الوداعی خطاب بھی شکاگو میں ہی کرنا پسند کیا۔

فیس بک کے تبصرے

اسے اپنے جاننے والوں کے ساتھ شیئر کریں:

اپنی رائے دیجئے